ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں آکسیجن لیکج، عملے کی غفلت بے نقاب

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں آکسیجن لیکج، عملے کی غفلت بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز اور جنرل ہسپتال میں آکسیجن لیکج کا واقعہ سامنے آیا ہے، عملے کی غفلت سے مریضوں کی جانیں داؤ پر لگ گئیں۔

ایم ایس جنرل ہسپتال کی درخواست پر تین ملازمین صدیق، شیراز اور یاسین کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں ملازمین کو حراست میں بھی لے لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے آئی سی یو میں آکسیجن کی لیکج پائی گئی۔ تینوں اہلکار لیکج روکنے کی کوشش کے بعد کسی کو اطلاع دیے بغیر چھٹی پر چلے گئے، جس سے صورتحال مزید خطرناک ہوگئی.

مریضوں کے سانس رکنے لگنے پر پنز انتظامیہ نے ایم ایس جنرل ہسپتال کو اطلاع دی، جس کے بعد فوری طور پر آکسیجن لیکج بند کروایا گیا۔ ذرائع کے مطابق لیکج سے پریشر ضرور کم ہوا لیکن کوئی مریض متاثر نہیں ہوا۔

تاہم گرفتار اہلکاروں کے خلاف تاحال محکمانہ کارروائی شروع نہیں کی گئی۔