ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی چوری کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم کو بری کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی چوری کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم کو بری کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں بجلی چوری کیس کے ملزم کی اپیل پر سماعت، عدالت نے ایک سال تین ماہ کی سزا کے ملزم کو بری کردیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے ملزم غلام جعفر کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا ۔عدالت نے ملزم غلام جعفر ایک سال تین ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کیخلاف اپیل منظور کرلی ۔عدالت نے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ پراسیکیوشن کی سٹوری میں بہت سے ابہامات ہیں۔پراسیکیوشن کے پاس مناسب میٹریل نہیں ، ایسے میں درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے اور اسے بری کیا جاتا ہے ۔
 

Ansa Awais

Content Writer