ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائیکورٹ بار میں جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سے محفل کا اہتمام

لاہورہائیکورٹ بار میں جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سے محفل کا اہتمام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہورہائیکورٹ بار میں جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سے محفل کا اہتمام کیاگیا۔ نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔محفل میں ملکی سلامتی اور سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے خصوصی دعاکااہتمام کیاگیا۔

محفل کا اہتمام بانی محفل بابا بشیر احمد نے کیا، جبکہ صدارت معروف مذہبی شخصیت حافظ محمد اشرف خان نے کی۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں، وکلاء، ہائیکورٹ کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محفل میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبد الرسول، کانسٹیبل منظور حسین اور دیگر نعت خواں حضرات نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتیں پیش کیں۔ نعت خوانی اور درود و سلام کی گونج نے محفل کو نورانی و روحانی کیفیت سےپُرنور کر دیا۔محفل میں ایڈووکیٹ امجد شیرازی، راجہ اختر نواز، رانا محمد ارشد، رانا ذوالفقار، شوکت علی اور محمد امین سمیت متعدد وکلاء و شخصیات نے بھی اپنی حاضری دی۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer