درنایاب:ایل ڈی اے رواں سال کی تیسری نیلامی 21 اکتوبر کو منعقد کرے گا، نیلامی 21 اکتوبر کو صبح 10بجے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں منعقد کی جائے گی۔
نیلام عام میں مختلف سکیموں کے رہائشی و کمرشل پلاٹس نیلام کئے جائیں گے, گرومانگٹ گلبرگ کے 12کنال کمرشل اراضی حقوق کرایہ داری نیلام ہونگے.
نیلام عام میں جوہر ٹاؤن ، جوبلی ٹاؤن کے رہائشی و کمرشل پلاٹس نیلام ہوں گے, ایل ڈی اے ایونیو ون،علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشی و کمرشل پلاٹس رکھے جائیں گے.
نیو گارڈن ٹاؤن، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن کے پلاٹس نیلام کئے جائیں گے, سبزہ زار سکیم میں واقع رہائشی و کمرشل پلاٹس نیلام کیے جائیں گے.
مصطفی ٹاؤن ،تاج پورہ کے رہائشی و کمرشل پلاٹس بھی نیلام کئے جائیں گے, ایل ڈی اے اور نجی سکیموں میں واقع ایجوکیشن ،ہیلتھ سائٹس نیلام کی جائیں گی.
نیلام عام میں پٹرول پمپ ،مارکی سائٹس کے حقوق کرایہ داری نیلام ہونگے, قائد اعظم ٹاؤن اور لبرٹی گلبرگ میں پٹرول پمپ سائٹس نیلام ہوں گی.
جوہر ٹاؤن ،قائد اعظم ٹاؤن میں مارکی سائٹس لیز کیلئے رکھی جائے گی, سپورٹس کمپلیکسز میں کیفے ٹیریاز،سیلون کے حقوق کرایہ داری نیلام ہونگے.