(ویب ڈیسک)تیلگو اداکار جونیئر این ٹی آر اشتہار کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے جس کے بعد داکٹرز نے انہیں 2 ہفتے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو اسٹار جونیئر این ٹی آر آج ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران معمولی زخمی ہوئے ہیں، جس کی تصدیق ان کی ٹیم نے ایک بیان میں کی۔
اداکار کی ٹیم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جونیئر این ٹی آر کام دوبارہ شروع کرنے سے پہلے صحت یاب ہونے کے لیے کچھ آرام کریں گے۔
یہ بیان اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کے بعد آیا ہے جن میں اداکار کی چوٹ کی مختلف نوعیت و وجوہات بیان کی گئی تھیں۔
جونیئر این ٹی آر کی ٹیم نے بیان میں کہا ہے کہ این ٹی آر آج ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران معمولی زخمی ہو ئے ہیں، ڈاکٹروں کے طبی مشورے پر وہ مکمل صحت یابی کے لیے اگلے چند ہفتوں تک آرام کریں گے، بہت سے دعوؤں کے برعکس ان کی حالت بہتر ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سب کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کی حالت مستحکم ہے اور پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، ہم مداحوں، میڈیا اور عوام سے خلوصِ دل سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قیاس آرائی سے گریز کریں۔