ویب ڈیسک: ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزا کے لیے سالانہ 1لاکھ ڈالر فیس مقرر کردی۔امیگریشن محدود کرنے کے لیے امریکی صدر نےایچ ون بی ورکر ویزا کے لیے سالانہ فیس کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بعض صورتوں میں کمپنیوں کو ایچ ون بی ویزا کے لیے بڑی رقم دینا پڑے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بگرام ائیربیس امریکاکو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، بگرام فوجی ائیر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور بیس پر امریکی فوج کی تعیناتی سے متعلق افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر اور میں نے ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری دیدی، ٹک ٹاک کی سخت نگرانی کریں گے، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، مذاکرات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، معاہدے پر دستخط رسمی کارروائی ہوگی۔