وقاص صدیقی: جلال پورپیروالہ میں ملتان، سکھر موٹروے سڑک کا مشرقی ٹریک بھی سیلابی پانی سے متاثر ہوکر ٹوٹ گیا.
تفصیلات کے مطابق جلال پور پیروالہ موٹروے کا دوسرا ٹریک بھی سیلابی پانی سے ٹوٹ گیا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ موجود ہے۔
موٹروے کا مشرقی حصہ سیلاب سے ٹنل متاثر ہونے کے بعد جزوی طور پر متاثر ہوا، اس سے قبل موٹروے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب سے ٹوٹ کر بہہ گیا تھا۔
بھاری پتھروں کی مدد سے دونوں اطراف کو تمام قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا، موٹروے متاثر ہونے کے آٹھویں روز بھی ملتان سکھر موٹروے تاحال بند ہے۔