پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس 25 ستمبر کو ہو گا

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس 25 ستمبر کو ہو گا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اہم اجلاس 25 ستمبر کو ہو گا۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سربراہی کریں گے۔
 پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کا اجلاس فرنچائزرکے متعدد بار درخواست کرنے کے بعد بلایا ہے۔ فرنچائز آنرز پی ایس ایل کے معاملات سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے ناراض ہیں۔ پی ایس ایل ہیڈ کی تقرری کیلئے پی ایس ایل مالکان سے صلاح مشورہ نہیں کیا گیا۔ پی ایس ایل کی ونڈو فروری مارچ میں ہے۔ تاریخوں کے لیے فرنچائز سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ غیر ملکی کرکٹرز کی دوسری لیگز کے ساتھ رجسٹریشن کی وجہ سے فرنچائز پریشان ہیں۔ پی ایس ایل 9 کے وینیو کی تبدیلی کے بھی پی سی بی سے اشارے ملنے لگے۔ پی سی بی متوقع الیکشن اور مقامی انتظامی اخراجات کی وجہ سے لیگ دبئی کرانے کا سوچ رہا ہے۔ فرنچائز پی ایس ایل کے وینیو کی تبدیلی کے حق میں نہیں۔