لرزہ خیر واردات، ماموں نے کمسن بھانجے کے گلے پر چھری پھیر دی  

 لرزہ خیر واردات، ماموں نے کمسن بھانجے کے گلے پر چھری پھیر دی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد : عارف والامیں ایک اور لرزہ خیر واردات سامنے آئی، ماموں نے کمسن بھانجے کو بے دردی سے قتل کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عارف والاکے محلہ عیدگاہ میں ماموں نے کمسن بھانجے کے گلے پر چھری پھیر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارم بی بی نامی خاتون اپنے ایک سالہ بیٹے مومن کے ہمراہ میکے آئی تھی، جہاں ماموں نے بھانجے کو واش روم میں لیجاکر گلے پر چھری پھیر کر اسے قتل کر دیا۔ 

سٹی پولیس نے ملزم وقاص کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں، ملزم نے اپنے والد پر بھی حملہ کیا لیکن وہ بچ نکل۔ 

پولیس نے مقتول بچے کی دادی بلقیس بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ 

عارف والا میں قتل کے افسوسناک واقعات کے بعد شہر کی فضاء سوگوار ہے۔