نازیبا وڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا ضیغم جٹ گرفتار

 نازیبا وڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا ضیغم جٹ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا شہزاد : گجرات میں تھانہ دولت نگر کے علاقہ میں نازیبا وڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ضیغم جٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا. 

تفصیلات کے مطابق خواتین کی نازیبا وڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے با اثر ملزم ضیغم جٹ کی خبر سٹی 42 نے بریکنگ کی تھی۔ ملزم ضیغم جٹ لڑکیوں کے ساتھ دوستی کر کے جسمانی تعلقات بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ضیغم جٹ کو گرفتار کرنے کے لیے ڈی پی او گجرات نے اسپیشل فورسز کی کمیٹی بنائی تھی. 

 ڈی پی او کا کہنا ہے کہ تھانہ دولت نگر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر تفتیش کا آغاز شروع کر دیا ہے.