ہالی ووڈ اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی

ہالی ووڈ اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کروشیا میں فلم ’لی‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر اداکارہ کا پاؤں پھسل گیا جس کے باعث وہ گر گئیں۔رپورٹس کے مطابق 46 سالہ اداکارہ کو حادثے کے بعد اسپتال لے جایا گیا جس کے باعث فلم کی شوٹنگ بھی متاثر ہوئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق زیادہ چوٹ نہ لگنے کے باعث کیٹ ونسلیٹ کی حالت بہتر ہے اور وہ اسی ہفتے سے فلم کی شوٹنگ کے لئے دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے کہ کیٹ ونسلیٹ اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں۔ اس فلم کا اعلان سال 2015ء میں گیا گیا تھا جبکہ اس کی ریلیز اگلے سال کے لئے شیڈول ہے۔

Ansa Awais

Content Writer