ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالیہ بھٹ کی نئی ویڈیو سامنے آنے پرہندو انتہا پسند آگ بگولا

Timeless tradition, new approach Alia Bhatt video
کیپشن: Alia Bhatt video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اداکارہ عالیہ بھٹ کے شادی ملبوسات کے نئے اشتہار نے بھارت میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ہندوؤں کا ایک طبقہ اسے ہندو رسوم و رواج کی توہین جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ اشتہار نئی سوچ ہے۔

 رپورٹ کے مطابق بھارت میں ملبوسات تیار کرنے والی ایک معروف کمپنی نے شادی ملبوسات کا اپنا ایک نیا اشتہار جاری کیا ہے۔ 'کنیامان‘ (بیٹی کا وقار) کے نام سے اس اشتہار میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو دلہن کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔بھارت میں اس اشتہار پر زبردست بحث چھڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پرلوگ اس کی تائید اور مخالفت میں اپنے اپنے دلائل پیش کر رہے ہیں۔ بیشتر لوگوں نے اس اشتہار کی تعریف کی ہے۔ اسے موجودہ زمانے اور جدید خیالات کی ہندو لڑکیوں کی ترجمانی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ لڑکیوں کو با اختیار بنانے کی نئی سوچ کا مظہر ہے لیکن دوسرے حلقے کا خیال ہے کہ یہ اشتہارہندو دھرم کے رسوم و رواج کو رجعت پسندانہ قرار دینے اور ہندو دھرم کو بدنام کرنے کے سلسلے کی نئی کڑی ہے۔
شادی کے منڈپ میں اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ بیٹھی دلہن (عالیہ) اپنے خاندان کے ہر فرد، دادی، والد، والدہ کی عالیہ کے ساتھ شفقت اور محبت کا ذکر کرتی ہے۔

لیکن جب کنیادان کی رسم شروع ہوتی ہے تو وہ اس رسم کے خلاف بولتی ہے اور کہتی ہے، ”میں کوئی دان کرنے کی چیز ہوں؟ کیوں صرف کنیا دان!"تاہم یہ دلہن اس وقت خوش گوار حیرت سے دوچار ہوتی ہے اس کے والدین کے ساتھ ساتھ اس کے ہونے والے سسر اور ساس بھی اپنے بیٹے کو بڑی خوشی کے ساتھ 'دان‘ میں دے دیتے ہیں۔ اس منظر کو دیکھ کر ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھتا ہے۔ دلہن اس پر کہتی ہے، ”نیا آئیڈیا، کنیا مان!‘‘
اس اشتہار کی مخالفت کرنے والے بعض صارفین نے لکھا ہے کہ تمام برانڈ بار بار صرف ہندو رسوم و رواج اور روایات کو ہی نشانہ کیوں بناتے ہیں۔ مسلمانوں کے رسوم و رواج کو نشانہ کیوں نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے عالیہ بھٹ اور اشتہار تیار کرانے والی کمپنی کے پراڈکٹس کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mohey (@moheyfashion)

M .SAJID .KHAN

Content Writer