فحش فلمیں بنانے کا الزام، شلپاسیٹھی کے شوہر سے متعلق عدالت کا فیصلہ آ گیا

raj kundra
کیپشن: Shilpa shetty with husband
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فحش فلمیں بنانے اور انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے  کے الزام میں گرفتار شلپا شیٹی کے شوہر صنعت کار راج کندرا کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق راج کندرا نے 18 ستمبر کو پانچویں بار ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا  جس کے بعد بالآخر 20 ستمبر کو ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی درخواست منظور کرلی۔

درخواست میں راج کندرا نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس انہیں قربانی کا بکرا بنا رہی ہے، ان کے خلاف عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں ان پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں کیا گیا۔راج کندرا کے مطابق پولیس نے تین ماہ کی تفتیش کے باوجود یہ ثابت نہیں کیا کہ صنعت کار براہ راست فحش فلمیں بنانے یا انہیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہیں۔
ان کی ضمانت منظور ہونے سے تین دن قبل ہی پولیس نے ان کے خلاف 1400 صفحات پر ضمنی چالان بھی عدالت میں پیش کیا تھا، جس میں ان کی اہلیہ شلپا شیٹی کا بیان بھی شامل تھا۔پولیس نے راج کندرا کی بیوی شلپا شیٹی سے بھی فحش فلمیں بنانے کے معاملے پر دو بار تفتیش کی تھی۔

  واضح رہے کہ راج کندرا کو ممبئی پولیس نے رواں برس 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور ماڈلز کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔