ویب ڈیسک: روس کے شہر پرم کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرم شہر کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
اطلاق نار في جامعة حكومية في روسيا pic.twitter.com/t1mRcPE1l8
— الوزير المرافق (@_AAN90) September 20, 2021
یونیورسٹی ترجمان اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
reports of another school shooting in Russia; this time at Perm State University. Russian agencies say there are casualties. pic.twitter.com/jkeyGDLO05
— Mike Eckel (@Mike_Eckel) September 20, 2021
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے سے بچنے کے لیے یونیورسٹی کے طالبعلم کلاس رومز کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا کر خود کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔