ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی سی بی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ کے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے پی سی بی کا نتھیا گلی میں دو روزہ اجلاس ختم ہوگیا۔

چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے دو روزہ اجلاس کی صدارت کی۔ ‏چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ کی دو سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ احسان مانی نے بورڈ آفیشلز کو اپنی مدت کے تیسرے اور آخری سال کے اہداف بتائے۔

‏چئیرمین احسان مانی نے تمام اہداف کو وقت پر ختم کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ اجلاس میں بورڈ کے ویژن پر بھی سختی سے عمل درآمد کی بھی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ‏کوڈ آف ایتھکس لاگو کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ یہ ایک کارپوریٹ اسٹریجی میٹنگ تھی۔ اجلاس کے بعد چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نیشنل اسٹینڈ نگ کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ نیشنل اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس 23 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی‏ احسان مانی مختلف امور پر اجلاسوں میں شرکت کے لئے جمعرات تک گلیات میں رہیں گے۔