ایف آئی اے اور فیس بک انتظامیہ کے درمیان بڑا معاہدہ

ایف آئی اے اور فیس بک انتظامیہ کے درمیان بڑا معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین کی سائبر سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے نئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور فیس بک انتظامیہ کی جانب سے سائبر کرائیم سے ڈیٹا شیئرنگ کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر جرائم پیشہ سے نمٹنے کیلئے بڑا اقدام کر لیا،  فیس بک انتظامیہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق کر لیا ہے۔  ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے سائبر کرائم کا مقابلہ کرنے کیلئے ایف بی آئی کی پالیسی کے مطابق رابطے کی حامی بھر لی اور فیس بک ایکسپرٹ ٹیم نے سائبر کرائم کی تحقیقات کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کر لیا ۔ڈاریکٹر سائبر کرائم ونگ عامر فاروقی، ایڈشنل ڈاریکٹر عبدالقادر قمر نے فیس بک انتظامیہ سے معاہدہ کیا۔

د رہے رواں سال مارچ میں ایشیا پیسیفک کے فیس بک ہیڈکوارٹزر کی انتظامی ٹیم نے سیفٹی پالیسی کے سربراہ ایمبر ہاکس اور ٹرسٹ اینڈ سیفٹی کے منیجر مائیکل یون کی سربراہی میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) واجد ضیا کے دفتر کا دورہ کیا تھا ، ملاقات میں سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے تعاون پر گفتگو کی۔

فیس بک کی ٹیم نے اس بات پر بھی اتفاق کیا تھا کہ بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم کی تحقیقات کے لئے سائبر کرائم ونگ کا ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا جو فیس بک کی ٹیم سے رابطہ کار افسر کے طور پر خدمات سر انجام دے گا۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ سے رابطہ بڑھانے اور فیس بک کی پالیسی کے مطابق سائبر کرائم کی روک تھام کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer