تعلیمی اداروں کو ڈس انفیکشن ٹنل کے استعمال سے روک دیا گیا

تعلیمی اداروں کو ڈس انفیکشن ٹنل کے استعمال سے روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) محکمہ پرائمری ہیلتھ نے تعلیمی اداروں کو ڈس انفیکشن ٹنل استعمال کرنے سے روک دیا، سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کہتے ہیں کہ ڈس انفیکشن ٹنل کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیر نے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سی ای او ایجوکیشن کو تعلیمی اداروں کے حوالے سے مراسلہ جاری کرکے ڈس انفیکشن ٹنل کے استعمال سے روک دیا ہے۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا ہے کہ ڈس انفیکشن ٹنل کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں، لہذا تعلیمی اداروں کے داخلی دروازوں پر ٹنل نصب نہ کئے جائیں۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر کے دیگر تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے کورونا کی تشخیص کیلئے تعلیمی اداروں میں جاری رینڈم سیمپلنگ کے دوران لاہور میں ایک طالبعلم کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

ایف سی کالج میں زیر تعلیم طالبعلم کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا ہے تاہم طبیعت بہتر ہونے پر فی الحال طالبعلم کو ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی سیمپلنگ کے دوران پہلے تین روز کے دوران پنجاب میں 34 طلبا کے کورونا وبا میں مبتلا ہونے کی پہلے ہی تصدیق ہوچکی ہے۔