مفتی عبدالقوی،ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی نازیبا ویڈیو کال وائرل

 مفتی عبدالقوی،ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی نازیبا ویڈیو کال وائرل

سٹی 42 :متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ  اور متنازعہ مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی کے درمیان ہونے والی ایک ویڈیو کال منظر عام پر آئی ہے جس میں حریم شاہ مفتی عبدالقوی کو خوب کھری کھوٹی سنا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کال میں حریم شاہ کو مفتی عبدالقوی کے ساتھ جھگڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔  حریم شاہ نے کہا " میں نے آپ کی تقاریر اور فضول بکواس سننے کیلئے کال نہیں کی، میں نے آپ سے یہ عرض کرنا ہے کہ آپ اسلام کے پیروکار بن رہے ہو، آپ مفتی دین بن رہے ہو۔"اس پر مفتی عبدالقوی نے کہا " میری ہر طرح کی بکواسات آپ کے سر پر قربان، آپ اپنا چہرہ تو دکھائیں ناں ۔"

اس پر حریم شاہ اکھڑ گئیں اور کہا " ٹھرک نہ جھاڑیں ، آپ کو زیب نہیں دیتا کہ اپنی بیٹیوں کی عمر کی لڑکیوں پر ٹھرک جھاڑیں، آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے، آپ شیطان ہو، آپ ابلیس ہو، آپ ابلیس کے بھی باپ ہو، آپ نے پورے ملک میں اسلام کو بدنام کرکے رکھا ہوا ہے، آپ کو شرم نہیں آتی۔"

یاد رہے اس قبل مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ،چینی لڑکی کے ساتھ ڈانس اور دیگر متنازع ویڈیو بھی سامنے آچکی ہیں۔