ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او نےڈی ایس پی کےریڈر،گن مین کوگرفتارکروادیا

سی سی پی او نےڈی ایس پی کےریڈر،گن مین کوگرفتارکروادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی) سی سی پی او لاہور نےباغبانپورہ کے ڈی ایس پی کے گن مین اور ریڈر کو گرفتار کروادیا، جبکہ معاملہ بھی کھل کر سامنے آگیا، گن مین کی جانب سے ڈی ایس پی سے بات کروانے میں تاخیر پر ریڈر اورگن مین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی اوآفس کےآپریٹرنےڈی ایس پی آفس کال کی,آپریٹر نےگن مین کوڈی ایس پی باغبانپورہ سےبات کرانےکاکہا، ڈی ایس پی باغبانپورہ نمازپڑھ رہے ہیں، گن مین نے آپریٹر کو جواب دیا, گن مین نےپرچی بھی لکھ کر ڈی ایس پی آفس نہیں پہنچائی،غفلت برتنے پرگن مین محمد یوسف کو معطل کرکےحوالات میں بند کردیا گیا, ڈی ایس پی باغبانپورہ کےریڈر کو بھی معطل کرکے گرفتار کرلیا۔آپریٹر نے 4 فون کالز کی تھیں، مگر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا، بعد ازاں ڈی ایس پی آفس کے ریڈر، گن مین کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

دوسری جانب رہنمائی نہ کرنے پر ایک اور ہیڈ کانسٹیبل گرفتار کرلیا گیا،ہیڈکانسٹیبل بلال کےخلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کیاگیا، سی سی پی او نے چیکنگ کے لئے ہیلپ لائن 15 پر کال کی،عمر شیخ نے 15 پر عام شہری بن کر فرضی کال کرکے مدد مانگی،چوکی ہلوکی کی پٹرولنگ گاڑی پر ہیڈ کانسٹیبل نے تھانے رابطے کا کہا۔
سی سی پی او عمرشیخ نے ہیلپ لائن، تھانے کے نمبر بھی مانگے،ہیڈ کانسٹیبل نے 15 پر کال کر کے نمبرز لینے کا مشورہ دیا،ڈیوٹی پر موجود اہلکار کی طرف سے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا، سی سی پی او عمرشیخ نے ہیڈ کانسٹیبل بلال کو حوالات میں بند کروا دیا، سی سی پی او عمرشیخ کا کہناتھا کہ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی" کے نعرہ کو یقینی بنائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer