طلبا کیلئے دھماکے دار خبر، پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات ختم

طلبا کیلئے دھماکے دار خبر، پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) طلبا کیلئے اچھی خبر، محکمہ سکول ایجوکیشن نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کا پیک کے تحت لیا جانے والا امتحان ختم کردیا، پنجاب ایگزامینشن کمیشن اب صرف منتخب اضلاع میں بچوں کا اسسمنٹ ٹیسٹ لے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے دو طرح کے ٹیسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب ایگزامینشن کمیشن اب بچوں کا صرف اسسمنٹ ٹیسٹ لے گا، ہر سال منتخب اضلاع سے منتخب سکولوں کے بچوں کے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

 دوسرا ٹیسٹ سکولوں میں ہوگا جس میں تمام بچے شرکت کرینگے، سکول کا امتحان پاس کرنے والے بچوں کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہےکہ پرانی پالیسی کے تحت پنجاب ایگزمینشن کمیشن پورے پنجاب کے پرائمری اور مڈل کے امتحان منعقد کرتا تھا، جس میں 26 لاکھ سے زائد بچے شرکت کرتے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer