ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاندانی منصوبہ بندی کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

 خاندانی منصوبہ بندی کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) محکمہ صحت کا آبادی میں اضافے پر قابو پانے کیلئے خاندانی منصوبہ بندی کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو جدید تربیت بھی دی جائے گی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں فوکل پرسن ڈاکٹر اختر رشید، کالیغ میکڈانیلز، لائیڈاسکمیلزر، عمران رضوی، سجاد اکبر، روشن فدا اور ڈاکٹر زینب داؤد نے شرکت کی۔

 وزیرصحت نے اجلاس میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے چیلنجز، حکمت عملی اور پائلٹ پراجیکٹ کا جائزہ لیا، ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ خاندانی منصوبہ بندی پر سو فیصد عملدرآمد کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کروائی جائیگی۔

 وزیر صحت نے کہا کہ اس مقصد کیلئے عالمی ادارہ صحت کی مکمل معاونت حاصل ہے جس کے ذریعے پنجاب بھر میں خاندانی منصوبہ بندی کا پائلٹ پراجیکٹ چلایا جائے گا، خاص طور پر دیہی علاقوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer