ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے؛ مسرت جمشید چیمہ

سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے؛ مسرت جمشید چیمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے ۔

سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے کو جلد از جلد مکمل کر کے امداد کی فراہمی شروع کی جائے تاکہ متاثرین موسم سرما کی شدت سے قبل اپنے گھروں میں آباد ہو سکیں. انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ کسانوں کو تمام زرعی مداخل مفت فراہم کرے ۔ 

مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس بھی اس امر کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کے اعدادوشمار متاثر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے ساتھ تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی پر بھی بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے، سیلاب سے بہت سے سکولزبھی متاثر ہوئے ہیں جس سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے ۔