ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ڈاکو راج ; رواں برس سٹریٹ کرائم کے 3030 مقدمات درج

 لاہور میں ڈاکو راج ; رواں برس سٹریٹ کرائم کے 3030 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: ڈولفن سکواڈ کام آیا نہ پولیس رسپانس یونٹ، لاہور میں ڈاکو راج برقرار  ہے ۔

پولیس ریکارڈ  کے مطابق رواں سال کے دوران مختلف تھانوں میں سٹریٹ کرائم کے 3030 مقدمات درج کئے گئے۔کینٹ ڈویژن سٹریٹ کرائم کے 710 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔

صدر ڈویژن سٹریٹ کرائم کی 682 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن سٹریٹ کرائم کے 640 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

سٹی ڈویژن میں 382، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کے 358 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

سول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے دوران سٹریٹ کرائم کی 258 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔