سٹی 42: چمن بارڈر بابِ دوستی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے
ذرائع کے مطابق افغانستان میں پھنسے خالی پاکستانی ٹرکوں اور کنٹینرز کو واپس چمن آنے کی اجازت دے دی گئی ہے خالی ٹرکوں کے داخلے کے لیے بابِ دوستی کا راستہ عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے، تاہم تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت تاحال معطل رہے گی
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے بارڈر بند ہونے کے باعث درجنوں پاکستانی ٹرک اور ڈرائیور افغانستان کی حدود میں پھنسے ہوئے تھے، جنہیں اب واپسی کی اجازت ملنے سے کچھ ریلیف ملا ہے
انتظامیہ کے مطابق بارڈر مکمل طور پر کھولنے کے حوالے سے فیصلہ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان آئندہ مذاکرات کے بعد متوقع ہے