ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث  انسانی سمگلر سمیت 4 ملزم گرفتار

شہریوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث  انسانی سمگلر سمیت 4 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ حال ہی میں کی گئی کارروائی کے دوران سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث  انسانی سمگلر سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ 

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل گجرات اور گوجرانوالہ کی جانب سے مشترکہ کاروائیاں کی گئیں، جس کے دوران انسانی سمگلر سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق گرفتار ملزمان میں ثناور عباس، ماجد گجر، ساغر عباس اور منور  شامل ہیں، جنہیں گجرات، منڈی بہاء الدین، ناروال اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ 

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم ثناور عباس نے شہری کو غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔ ملزمان نے اسپین بھجوانے کے نام پر متاثرہ سے 60 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزم نے شہری کو موریطانیہ سے غیر قانونی سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کی کوشش کی۔ متاثرہ شہری نے غیر قانونی سمندر کے راستے سے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور وطن واپس آگیا۔ ملزم ساغر عباس نے شہری کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم منور نے شہری کو ویتنام ملازمت کا جھانسہ دے کر 4 لاکھ روپے وصول کئے۔ گرفتار ملزم ماجد گجر نے شہری کو ترکی بھجوانے کے نام پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے، ملزم 2019 سے کمپوزٹ سرکل گجرات کو مطلوب تھا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے ، گرفتار ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔