جنید ریاض: محکمہ تعلیم پنجاب نے سرپلس (اضافی) اساتذہ کی ریشنلائزیشن سے متعلق قواعد و ضوابط جاری کر دیے۔
خواتین اساتذہ کے تبادلوں کیلئے 15 کلومیٹر ریڈیس ہوگا،مرد اساتذہ کے تبادلوں کیلئے 25 کلومیٹر ریڈیس مقرر کیا گیا،سرپلس اساتذہ کو اسی ریڈیس کے اندر شارٹیج والے سکولوں میں تعینات کیا جائےگا،فاصلہ گوگل میپ کے ذریعے براہِ راست دیکھا جائے گا
محکمہ سکول ایجوکیشن نے قواعدوضوابط بارے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو آگاہ کردیا،سرپلس اساتذہ کے تبادلے 21 اکتوبر کے بعد کیے جانے کی توقع ہے۔