ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کروانے کیلئے شہریوں سے پیسے بٹورنے والا جعلی وارڈن گرفتار

ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کروانے کیلئے شہریوں سے پیسے بٹورنے والا جعلی وارڈن گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کروانے کیلئے شہریوں سے پیسے بٹورنے والا جعلی وارڈن گرفتار کر لیا گیا ۔

گلبرگ پولیس کے مطابق ملزم شیخ جاوید کو لبرٹی پولیس خدمت مرکز سے گرفتار کیا گیا ۔ملزم نے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ٹیسٹ دینے آئے 2 درخواست گزاروں سے پیسے وصول کئے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے درخواست گزاروں کو بتایا کہ وہ خدمت مرکز میں کام کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا ملزم کا محکمے سے کوئی تعلق نہیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کیخلاف ٹریفک وارڈن بابر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
 

Ansa Awais

Content Writer