عابد چودھری : شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق بھاٹی گیٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب سے 62 سالہ شخص کی لاش ملی،مرنے والے شخص کی شناخت حنیف علی کے نام سے ہوئی،بھاٹی چوک سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،باٹا پور کھیرا پل کے قریب بی آر بی نہر سے 22 سالہ نوجوان کی لاش نکالی گئی،متوفی کی شناخت امیر حمزہ کے نام سے ہوئی جو نارووال کا رہائشی تھا۔
ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا،ٹاؤن شپ اکبر چوک کے قریب گرین بیلٹ سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی.
پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی گئی،لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیاگیا ۔