سید احمد : پاکستانی نجی ایئرلائن ایئر سیال نے پاکستان سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
نئی پروازیں لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ کی جائیں گی۔
ایئر سیال کے مطابق یکم دسمبر سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔
ایئرلائن لاہور سے ہفتہ وار3 جبکہ اسلام آباد سے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔
لاہور سے ابوظہبی کے لیے پرواز پی ایف 796 کال سائن کے ساتھ آپریٹ ہوگی، جو سوموار، بدھ اور ہفتہ کے روز روانہ کی جائے گی،لاہور سے پرواز رات1 بجے ابوظہبی کے لیے روانہ ہوگی۔
ایئر سیال ابوظہبی روٹ پر جدید ایئر بس A320 طیارے استعمال کرے گا۔
ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق اس نئے روٹ سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔