ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کی عدم بازیابی کیس،سی پی او فیصل آباد کو پیش ہونے کا حکم

خاتون کی عدم بازیابی کیس،سی پی او فیصل آباد کو پیش ہونے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں تین سال قبل فیصل آباد سے اغوا ہونیوالی خاتون کی عدم بازیابی کے کیس کی سماعت , عدالت نے پولیس کی پیشرفت رپورٹ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سائلہ اقراءشہزادی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے اپنی والدہ نسرین بی بی کی بازیابی کیلئےعدالت سے رجوع کیا تھا۔ سماعت کے دوران ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد ناصرمحمود باجوہ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر کے ہمراہ پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ مغویہ کی بازیابی کے حوالے سے اب تک کیا پیشرفت ہوئی ہے؟ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمرنےبتایا کہ پولیس کے مطابق مغویہ قتل ہوچکی تھی، جس کے بعد ڈیڈ باڈی کی شناخت کے مراحل باقی تھے۔ چیف جسٹس نے ایس ایس پی ناصر باجوہ سےاستفسارکیا کہ آپ اس معاملے پرکیا کہیں گے؟ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے جواب دیا کہ مغویہ کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں، دیگر صوبوں کے آئی جیزکوبھی خطوط لکھے ہیں۔عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قراردیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمرکوآئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اورمزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
 

Ansa Awais

Content Writer