ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے زیر اہتمام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی گریڈ 20 میں براہ راست بھرتی کیلئے تحریری امتحانات شروع ہو گئے ، جو 28 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق پہلا پرچہ کریمنل لاء ون کا 20 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا، جبکہ دوسرا پرچہ کریمنل لاء ٹو کا 21 اکتوبر کو اسی وقت ہوگا۔ اس کے بعد سول لاء ون کا پرچہ 22 اکتوبر اور سول لاء ٹو کا پرچہ 23 اکتوبر کو لیا جائے گا۔امتحانات کا پانچواں پرچہ انگریزی 24 اکتوبر کو ہوگا، جبکہ اردو کا پرچہ 27 اکتوبر کو ہوگا۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق آخری پرچہ جنرل نالج 28 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تحریری امتحانات میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو اگلے مرحلے میں انٹرویوز کیلئے بلایا جائے گا۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App