ویب ڈیسک: اداکارہ زوہا توقیر نے کہا ہے کہ وہ شادی کے لیے ایسے لڑکے کا انتخاب کریں گی جو دوسروں کو سانس لینے کی اجازت دے یعنی آزادی دے۔
زوہا توقیر نے ایک پروگرام میں بتایا کہ وہ اتنی ہوشیار نہیں ہیں، لوگ انہیں آسانی سے بے وقوف بنادیتے ہیں ۔انہوں نے شادی کے لیے لڑکوں میں ہونے والی خصوصیات کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وہ ایسے لڑکے کو ترجیح دیں گی جس کے ساتھ بات کی جاسکے ، جو کہ جیو اور جینے دو کے اصول پر عمل کرے، آزادی دے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر لڑکا زیادہ بالادستی دکھانے والا ہوگا تو وہ اس کے ساتھ تعلق نہیں رکھ سکتیں۔