ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شکاگو : ایئرپورٹ پر مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے

 شکاگو : ایئرپورٹ پر مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :شکاگو ایئرپورٹ پر یونائیٹڈ ایئرلائن کا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔

 حکام کے مطابق حادثہ شکاگو کے اوہیئر ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں یونائیٹڈ ایئرلائنز کا ایک طیارے گیٹ کی طرف بڑھتے ہوئے دوسرے طیارے کی ٹیل سے ٹکرا گیا۔

واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

یونائیٹڈ حکام نے ایک بیان میں کہا کہ پرواز 2652 کے 113 مسافر تاخیر کے بعد معمول کے طریقہ کار کے تحت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہے۔

حکام نے مزید کہا کہ طیارے کا اسٹیبلائزر اس وقت ٹکرایا جب دوسرا طیارہ وہاں کھڑا تھا۔

رن وے پر دو طیاروں کے پروں کے آپس میں ٹکرانے سے کچھ پروازیں متاثر ہوئیں۔ ایزی جیٹ نے تصدیق کی کہ اس کے دو طیارے، ایک پیرس اور دوسرا جبرالٹر جانے والے، جمعہ کی صبح مانچسٹر میں زمین پر رہتے ہوئے آپس میں ٹکرائے۔