مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے دوران فلسطینی عوام کی سلامتی کیلئے دعا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک) مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبے میں فلسطینی عوام کے سلامتی کے کیلئے دعا کی گئی۔

 امام کعبہ نے اللہ کے حضور التجا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام شدید اذیت کا شکار ہے ان کی مشکلات کو آسان فرما۔

 امام کعبہ نے نماز جمعہ کے خطبے میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا ذکر کیا اور اس دوران شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی اللہ رب العزت کے حضور دُعا فرمائی۔

 خیال رہے کہ جنگی جنون اور طاقت کے نشے میں بدمست صیہونی فورسز نےغزہ پر موت کی چادر پھیلا دی، مسلسل بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 1 سو 37 ہوچکی ہے۔

 اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 15 سو سے زائد بچے اور 1 ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں جبکہ غزہ شہر میں ہر طرف آگ اور دھوئیں کے بادلوں سے زندگی کے آثار ختم ہونے لگے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer