(اسرار خان) لاہور میں مویشی چور بھی کسی سےچور سے کم نہیں، مختلف علاقوں سے 604 مویشی لے اڑے۔
تفصیلات کے مطاق رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے 604 مویشی لے اڑے۔مویشی چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 200 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا, صدر ڈویژن مویشی چوری کے 160 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن مویشی چوری کی 116 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 49، سول لائنز ڈویژن میں مویشی چوری کے 40 مقدمات درج ہوئے اور دوسری جانب سٹی ڈویژن میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران مویشی چوری کے 39 مقدمات درج کئے گئےہیں۔