غیرملکی صحافی اسٹیون بٹلر کو لاہور ائیر پورٹ پر روک لیا گیا

غیرملکی صحافی اسٹیون بٹلر کو لاہور ائیر پورٹ پر روک لیا گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے غیرملکی صحافی اسٹیون بٹلر کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، 8 گھنٹے کی پوچھ گچھ اور وفاقی وزارت داخلہ سے اجازت کے بعد جانے کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیون بٹلر کو سابق پی ٹی آئی حکومت میں اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا اور 2019 میں پاکستان آنے پر انہیں ایئرپورٹ سے ہی ڈی پورٹ کردیا گیا تھا، عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے غیر ملکی صحافی سے ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کی گئی۔

صحافی اسٹیون بٹلر کو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے تقریبا 8 گھنٹے روکے رکھا، اسٹیون بٹلر کی آمدپرایف آئی اے امیگریشن نے وفاقی وزارت داخلہ سےرابطہ کیا، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد صحافی اسٹیون بٹلر کو داخلے کی اجازت مل گئی۔