شہناز گل  نے آنجہانی سدھارتھ شکلا کو کس نام سے پکارا،ویڈیو وائرل

Indian
کیپشن: Shahnaz gill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گزشتہ ماہ 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل شدید صدمے سے دوچار تھیں۔

 شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی تھی۔  اب شہناز گِل نے نام لیے بغیر اداکار سدھارتھ شکلا کو ہیرو قرار دے دیا۔

اُنہوں نے اپنی گفتگو میں سدھارتھ شکلا کا نام تو نہیں لیا لیکن مداحوں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اُنہوں نے اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کو ہی ہیرو قرار دیا ہے۔

 شہناز گِل اس وقت اپنی آنے والی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور فلم کی پروموشن کے دوران اُنہوں نے حال ہی میں خصوصی انٹرویو دیا ہے جوکہ سدرھاتھ شکلا کی موت کے بعد اُن کا پہلا انٹرویو ہے،اب سوشل میڈیا پر اس انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں شہناز گِل کو ماضی کو یاد کر رہی ہیں۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہناز گِل اپنے ساتھی اداکار دلجیت دوسانج سے کہتی ہیں کہ ’میں بگ باس کے سیزن 13 کی سیلفی کوئین تھیں۔‘

شہناز گِل نے مزید کہا کہ ’میں بگ باس کے سیزن 13 کی ہیروئن تھی جبکہ ہیرو کوئی اور تھا۔‘