ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی نئی سپر پاور '' فیس بک''، نیا نام کیا ہوگا?

face book is going to change name
کیپشن: face book re branding
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سوشل میڈیا کمپنی فیس بک اب محض ایک وقت بہلانے کا ذریعہ نہیں بلکہ دنیا کی واحد اور طاقتورترین سپر پاور بننے جارہی ہے تو اس نے اپنا نام بھی بدلنے کا سوچا ہے۔

 دی ورج(The Verge) ویب سائٹ نے کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اگلے ہفتے اپنا نیا نام اختیار کرلے گی ۔ دی ورج کا کہنا ہے کہ چونکہ فیس بک  کی اولین ترجیح اب میٹاورس (Metaverse)  ہے  اس لیے اپنا تشخص بہتر کرنے کیلئے  نیا نام اسی سلسلے  کی ایک کڑی ہے۔

 ممکنہ طور پرفیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ 28اکتوبر کو  فیس بک کی سالانہ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کے حوالے سے اعلان  کرینگے، تاہم اس حوالے سے فیس بک  کےترجمان نے جواب دینے سے انکار کیا ہے ۔ یادرہے وسل بلور اور فیس بک کی سابق اہلکار فرانسس ہاؤگن  کے الزامات کہ فیس بک سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کے معاشرتی نقصانات سے بخوبی آگہی رکھنے کے باوجود مالی منفعت کو ترجیح و فوقیت دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے کے بعد  امریکا کا رویہ روزبروز سخت ہوتا جارہا ہے۔ ارکان کانگرس جواب طلب کررہے ہیں اور دونوں سیاسی جماعتیں ری پبلکن اور ڈیموکریٹس کڑی نگرانی کا مطالبہ کررہی ہیں۔ فیس بک کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے کئی ملکوں میں اس پر کنٹرول کرنے کے مطالبات بھی تیز ہوتے جارہے ہیں۔

 فیس بک کو اس وقت ایک ساتھ کئی مسائل کا سامنا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں اس کی سروسز کئی مرتبہ کئی گھنٹوں تک ٹھپ رہیں جس کی وجہ سے اسے اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ 

'' میٹاورس'' ایک ایسی تکنیک ہے جس کے تحت انسان ڈیجیٹل ورلڈ میں ورچوئلی داخل ہوسکے گا۔ فیس بک نے ایک ایسی دنیا کے قیام کے لئے کام شروع کیا ہے جہاں گھر بیٹھے صارفین ورچوئل طور پر ایک دوسرے سے مل سکیں گے ، پیسے خرچ کرسکیں گے، اسپورٹس اور دیگر گیمز سے لطف اندوز ہوسکیں گے ، میڈیا استعمال کرسکیں اور نوکری کرسکیں گے۔ ماہرین کے مطابق لوگوں کو یہ محسوس ہوگا کہ آ پ جس سے بات کر رہے ہیں وہ آپ کے سامنے موجود ہے جبکہ درحقیقت دونوں افراد میلوں دور بیٹھے ہوں گے اور وہ صرف انٹرنیٹ کے ذریعہ ایک دوسرے سے مربوط ہوں گے۔ اس وقت زیادہ تر گیمنگ کے لیے استعمال ہونے والی ورچوئل ریئلٹی کے برعکس ورچوئل ورلڈ کسی بھی چیز مثلاً کام، کھیل، کنسرٹس، سینیما اور باہر نکل کر گپ شپ کرنے کے لیے عملی طور پر استعمال کی جا سکے گی۔