ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او کی خاتون سے بدتمیزی ، تمام حدیں پار کرگئے

سی سی پی او کی خاتون سے بدتمیزی ، تمام حدیں پار کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) خاتون کوسی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ سے فون پرکارروائی کی استدعاکرنا مہنگا پڑگیا،سی سی پی او لاہورنے خاتون کوفون کرنے پربدتمیزی کی اورگالم گلوچ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نائلہ کا کہنا ہے کہ میرےخاوندکورائیونڈ پولیس نےاغواءکیا اور 16لاکھ روپےوصول کئے، میرے خاوند کے خلاف جھوٹامقدمہ درج کرکےاسےچھوڑدیاگیا۔  رائیونڈ  پولیس کی جانب سے خاتون کے گھر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کرنے اور خاتون کے شوہر کو اٹھا کر ساتھ لے جانے کے خلاف خاتون نےسی سی پی اولاہو رمحمد عمر شیخ  کواہلکاروں کے خلاف درخواست دی اور کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ خاتون کے مطابق  فون کرنے پرسی سی پی او نے  گالم گلوچ شروع کردی ۔ سی سی پی او نے کہا کہ میں تمہارااتنا خیال رکھ رہاہوں اور تم نےتماشہ لگایاہواہے۔

واضح رہےمتاثرہ خاتون نےسی سی پی اوکو اپنے گھرمیں توڑپھوڑ کرنے اورشوہرکوحراست میں لینے پر انصاف کی فراہمی کیلئےدرخواست دی تھی۔

سربراہ لاہور پولیس عمر شیخ کی جانب سے خاتون کو گالیاں دینے کے معاملے پر متاثرہ خاتون نے سی سی پی او کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے وومین تھانہ ریس کورس میں درخواست دے دی۔سی سی پی او عمر شیخ سے انصاف اور دادرسی کے لئے درخواست دینے والی خاتون نائلہ کو سی سی پی او نے گالیاں دے دیں ۔ فون کال کی آڈیو منظر عام پر آ گئی جس میں سی سی پی او کو نازیبا زبان کا استعمال کرتے سنا جا سکتا ہے ۔ متاثرہ خاتون نے سی سی پی او کے خلاف ویمن تھانہ ریس کورس میں درخواست دی۔

درخواست کے متن کے مطابق سی سی پی او نے دادرسی کرنے کی بجائے مجھے گالیاں دی جبکہ سی سی پی او لاہور عمرشیخ نے 25 ڈی اور 506 جرم کا ارتکاب کیا ہے اور سی سی پی لاہور کی گالم گلوچ سے معاشرے میں عزت نفس مجروح ہوئی ہے ۔رائیونڈ پولیس کے تھانیدار کی کرپشن پر نائلہ نامی خاتون نے سربراہ لاہور پولیس کو درخواست دی تھی۔

دوسری جانب وومین تھانہ ریس کورس کی محرر نے درخواست وصول کرلی جن کا کہنا ہے کہ اعلی افسران سے رابطہ کرکے درخواست بارے پوچھا جا رہا ہے اور افسران کے جو احکامات ملیں گے آپکو بتا دیا جائے گا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer