ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی خرید و فروخت کے متعلق اہم خبر

سونے کی خرید و فروخت کے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: کاروباری ہفتے کے اختتام پرشہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان غالب رہا، ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں پانچ سو پچاس روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر فی تولہ سونے کی قیمت اکسٹھ ہزار ایک سو روپے تھی، پانچ سو پچاس روپے اضافےکے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت اکسٹھ ہزار چھ سو پچاس روپے تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت چھپن ہزار پانچ سو چھیاسٹھ روپے ہوگئی ہے۔

 صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب ہے جس کے باعث قیمتیں بڑھیں اور اس کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer