ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مخدوم امین فہیم کی برسی پر عام تعطیل کااعلان

Makhdoom Amin Faheem, Makhdoom Talib Almola, Hala, Matyari, Sindh, Sufi
کیپشن: ہالہ میں مخدوم امین فہیم کے عرس کی تقریبات کے لئے آج جمعہ کے روز مٹھی ضلع میں عام تعطیل ہے۔ امین فہیم پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید لیڈر محترمہ بینظیر بھتو کے دست راست رہے۔
مخدوم امین فہیم کی برسی پر عام تعطیل کااعلان
مخدوم امین فہیم کی برسی پر عام تعطیل کااعلان
مخدوم امین فہیم کی برسی پر عام تعطیل کااعلان
Makhdoom Amin Faheem, Makhdoom Talib Almola, Hala, Matyari, Sindh, Sufi
مخدوم امین فہیم کی برسی پر عام تعطیل کااعلان
مخدوم امین فہیم کی برسی پر عام تعطیل کااعلان
مخدوم امین فہیم کی برسی پر عام تعطیل کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سروری جماعت کے  مرشد  کی دسویں برسی پر ضلع بھر میں عام تعطیل ہو گئی۔ 

سندھ کے تاریخی گاؤں ہالہ (ضلع مٹیاری)  میں کل سروری جماعت کے  مرشد مخدوم سید امین فہیم کی برسی اور عرس کی تقریبات ہو رہی ہیں۔

سندھ کی حکومت نے سندھ کی عظیم روحانی گدی کے مرشد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما  مخدوم امین فہیم کی برسی اور عرس کے موقع پر ضلع میں عام تعطیل کر دی ہے۔

مخدوم امین فہیم پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کارکن اور سینئیر لیڈر تھے اور سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی دونوں مرتبہ وزارتِ عظمیٰ میں شہید بی بی کے معتبر ترین ساتھی تھے۔  ہالہ کے گدی نشین اور سندھ کے ممتاز دانشور صوفی شاعر مخدوم طالب المولیٰ کے انتقال کے بعد مخدوم امین فہیم کے ان کا سب سے بڑا صاحبزادہ ہونے اور  مخدوم طالب المولیٰ کی وصیت کے موجب گدی پر بٹھایا گیا تھا۔

 مخدوم امین فہیم سروری جماعت کے 18ویں روحانی پیشوا اور درگاہ غوث الحق حضرت مخدوم سرور نوح کے نگراں خادم کی حیثیت  سے لاکھوں عقیدت مند مریدوں کی روحانی قیادت  اپنی وفات تک کرتے رہے۔

سلسلہ سروریہ جسے سروری جماعت بھی کہا جاتا ہے، کا مرشد بننے کے بعد بھی مخدوم امین فہیم نے قومی سیاست میں کردار ادا کرنا جاری رکھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی  شہید لیڈر محترمہ بینظیر بھٹو  اور آصف علی زرداری دونوں وطن سے باہر رہنے پر مجبور ہوئے تو مخدوم امین فہیم نے 16 اکتوبر  2007 کو شہید بی بی کی وطن واپسی تک پیپلز پارٹی کی قیادت کی۔

ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے  2002 میں جنرل مشرف کی آمریت میں کروایا گیا الیکشن بھی لڑا۔ مخدوم امین فہیم پرویز مشرف کی بنائی ہوئی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی قیادت کرتے رہے۔

امین فہیم پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں اور قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بھی رہے۔ وہ  شہید بے نظیر بھٹو کی دونوں حکومتوں میں وفاقی وزیر رہے۔ دسمبر 1988 سے اگست 1990 تک وزیر مواصلات اور دسمبر 1988 سے مارچ 1989 تک بی بی کی پہلی حکومت میں وہ  وزیر ریلوے رہے۔ بی بی کی دوسری حکومت میں امین فہیم جنوری 1994 سے نومبر 1996 تک ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے وزیر رہے۔

Captionبے نظیر بھٹو  ۱1986 میں جلاوطنی سے وطن واپس آئیں تو ان کے سیاسی سفر مین امین فہیم ان کے معتمد معاون تھے۔سندھ میں سیاسی سرگرمی کے دوران بنی  اس تصویر میں مخدوم امین فہیم، مخدوم خلیق الزمان، ڈاکٹر اشرف عباسی، راؤ عبدالرشید، میر ہزار خان، پیار علی الانا اور دیگر شہید بی بی کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔
Caption ستائیس دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں شہید ہونے سے کچھ دیر پہلے جب بینظیر بھٹو شہید جلسہ سے خطاب کرنے کے لئے سٹیج پر آئیں تو امین فہیم ان کے قریب بیٹھے۔ 

سولہ 16 اکتوبر  2007 کو شہید بی بی دوسری جلاوطنی سے وطن واپس آئیں تو کراچی میں ان کے ساتھ کارساز کی مقتل گاہ تک جانے والوں میں امین فہیم بھی شامل تھے۔

Captionمخدوم امین فہیم 2015 میں انتقال کر گئے۔ ان کی رحلت کے بعد سروری جماعت کے سلسلہ کی قیادت ان کے صاحبزادے  مخدوم جمیل الزماں 19ویں روحانی پیشوا اور درگاہ غوث الحق حضرت مخدوم سرور نوح کے نگراں بن گئے ہیں۔

مخدوم امین فہیم کی 10 ویں برسی کے موقع پر  سندھ بھرسے سروری جماعت کےکارکن اورعقیدت مند شرکت کریں گے

 مخدوم امین فہیم کی 10 ویں برسی اور عرس کی مرکزی تقریبات  کل جمعہ کے روز ہالا میں ہوں گی ۔سندھ بھر سے، جنوبی پنجاب اور بلوچستان سےسروری جماعت کے  مرید اور عقیدت مند شرکت کریں گے، اس موقع پرمٹیاری میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔