سٹی 42 : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 254 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کرمجموعی طور پر303 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 102شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 201معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔