ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا نے لیسکو پر 3 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا

نیپرا نے لیسکو پر 3 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدسپرا: نیپرا نے لیسکو میں کرنٹ لگنے سے ملازمین اور شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعے پر 3 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کمپنی کے جواب کو مسترد کر دیا اور جرمانہ فوری ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

نیپرا کے مطابق کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر لیسکو کو پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، تاہم جمع کرایا گیا جواب مطمئن نہ کرنے پر جرمانہ نافذ کر دیا گیا۔

لیسکو کو 60 روز کے اندر جرمانہ جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، بصورت دیگر مزید محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

نیپرا کے فیصلے میں متاثرہ خاندانوں کی قانون کے مطابق معاونت یقینی بنانے کی بھی ہدایت شامل ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران لیسکو میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد کی اموات کے واقعات پر تحقیقات کی گئیں۔ تحقیقات میں لیسکو کے سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کو ناقص قرار دیا گیا۔

اس سے قبل بھی لیسکو کو اووربلنگ سے متعلق جواب جمع نہ کروانے پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔