ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکڑی اسمگلنگ میں ملوث شخص پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد

لکڑی اسمگلنگ میں ملوث شخص پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لکڑی اسمگل کرنے والے ملزم پر  پاکستان کی  تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق  محکمہ جنگلات نے چکوال میں  کارروائی کرتے ہوئے ایک  کنٹینر سے 906.25 مکعب فٹ لکڑی برآمد کرکے بحق سرکار ضبط کرلی۔ 

حکام نے بتایا کہ کنٹینر کو پکڑنے کے لیے جہلم اورچکوال کےڈی ایف اوز نے مل کر کارروائی کی جب کہ اسمگل کی جانے  لکڑی میں چیر، کیل اور پرتال کی اقسام شامل تھیں۔ 

ڈویژن فاریسٹ آفیسر کے مطابق لکڑی اسمگل کرنے والے شخص پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 73 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer