ویب ڈیسک: ملک بھر میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کےخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز پوری رفتار سے جاری، خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 23 دہشت گردوں ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کردی گئیں ہیں، سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو مختلف آپریشن میں 23 خواج کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ضلع کرم میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، محاصرے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج مارے گئے، اسی علاقے میں خوارج کے دوسرے گروہ کی نشاندہی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھی کیا گیا جس کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیاہے، ہلاک خوارج بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی میں ملوث تھے۔
سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز کے بعد کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے خارجی کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن بھی کئے ۔