خالد بٹ چوک پر انڈر پاس کا نام کیولری گراؤنڈ انڈر پاس رکھ دیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب:   پنجاب حکومت نے خالد بٹ چوک پر زیر تعمیر انڈر پاس کا نام کیولری گراؤنڈ انڈر پاس رکھنے کی منظوری دے دی ۔  

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کیولری کی مناسبت سے کیولری گروانڈ انڈر پاس رکھنے کا نام خود تجویز کیا ۔

انڈر پاس کا نام رکھنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے کیولری گراؤنڈ اندر پاس کے حالیہ دورے پر کیا گیا ۔

وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے اور کنٹریکٹرز کو کیولری انڈر پاس کے سائن بورڈز لگانے کی ہدایت کردی۔ انڈر پاس پر سائن بورڈز لگانے کا کام آئندہ چند روز میں شروع کردیا جائے گا ۔ کے دونوں اطراف اور چھت پر  کیولری گراؤنڈ انڈرپاس کے سائن بورڈ آویزاں ہوں گے ۔