آذربائجان نےپاکستانی چاول کی امپورٹ پر پابندی ختم کر دی

Azerbaijan Pakistan trade agreement negotiations, Trade Minister Gohar Ijaz, Doctor Gohar Ijaz, Ambassador of Azerbaijan to Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: پاکستان آذربائیجان دو طرفہ تجارت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور  آذربائجان نے پاکستان سے چاول کی درآمدات پر پابندی ہٹا دی ہے۔

تجارت کے نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آذربائجان نے ترجیحیی تجارت معاہدے پر مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ  بھی کیا ہے۔

آذربائجان کے سفیر بلال حئیی کی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات  میں ددو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک پہلے مرحلے میں 15, 15 اشیاء کی فہرست پر مذاکرات آگے بڑھائیں گے۔ پاکستان اور آذربائجان نے 30 روز میں ترجیحی تجارت معاہدے پر مذاکرات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا۔

تجاورت کے وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بتایا کہ آذربائجان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات تعطل کا شکار تھے۔ اب دونوں ممالک نے معاہدے پر مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ آذربائجان پاکستان کے لیے بڑی تجارتی منڈی ثابت ہوسکتی ہے۔

آذربائجان کے ساتھ چاول ، آئی ٹی ، ہوٹل انڈسٹری میں تجارت بڑھانے کے معقول مواقع موجود ہیں۔