بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے بحیثیت صوبائی وزیر اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد : نگران صوبائی کابینہ کے 10ویں رکن بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے بحیثیت صوبائی وزیر اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس پشاور میں نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل کی حلف برداری کے حوالے سے تقریب ہوئی۔ گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ نگران وزیراعلٰی جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔ 

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

تقریب میں نگران صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں سابق نگران وزیراعلٰی محمداعظم خان مرحوم کی مغفرت و درجات بلندی کی دعا بھی کی گئی۔