نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے چین کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے چین کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کئی دہائیوں پر مشتمل دوستی دنیا بھر کیلئے مثال ہے، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس سے سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا، اگلا ہدف دورے کے دوران کیے گئے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

انہوں نے مزید نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا گلوبل سیکیورٹی انیشیٹیو قابل ستائش ہے، گلوبل سکیورٹی کو بڑھانے کیلئے پاکستان ہر قسم کے بین الاقوامی تعاون میں فعال کردار ادا کرنے کو تیار ہے، چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔

 چینی سفیر نے چینی باشندوں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا، سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردی ایک چیلنج ہے، ہم نے اسے پہلے بھی شکست دی ہے، اس مرتبہ بھی مکمل خاتمہ کریں گے۔

 چینی سفیر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا، ملاقات میں سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔