غزہ میں اسرائیلی حملے جاری،  13 ہزار فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری،  13 ہزار فلسطینی شہید
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی جارحیت 44 ویں روز بھی جاری ہے، تازہ حملوں میں غزہ کی 4 مساجد کو شہید کردیا گیا،  7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار ہوگئی ہے۔

اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کی مسجد القسام، مسجد الخلیفہ، مسجد حیفہ اور مسجد الامین محمد کو شہید کر دیا جبکہ جبالیہ کیمپ کے اقامتی بلاکوں پر بھی گولا باری کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات کمال عدوان اسپتال پر بھی بم گرایا تھا جس سے، نومولود بچوں کا آئی سی یو تباہ اور  ایک شیرخوار شہید ہوگیا تھا۔

 اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ شہر میں حماس کے ٹھکانے تباہ کرنے، اسلحہ برآمد کرنے اور حماس عہدیداروں کے گھروں پر چھاپوں کا بھی دعویٰ کیاگیا ہے۔

الشفا اسپتال سے 31 نومولود بچوں کو نکال کر جنوبی غزہ میں امارات کے فیلڈ اسپتال پہنچا دیا گیا تاہم 250 سے زیادہ مریض اور 25 ہیلتھ ورکرز اب بھی اسپتال میں محصور ہیں۔

ادھر مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ دو روز میں مزید 50 فلسطینی شہید کر دیے گئے۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے جھڑپوں میں 380 اسرائیلی فوجی مارے جاچکے ہیں جبکہ حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیلی علاقوں میں گولہ باری اور راکٹ حملے کیے گئے، تازہ حملوں میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 غزہ میڈیا آفس کے غزہ پر7 اکتوبرسےجاری اسرائیلی بمباری سے 13ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ شہدا میں 5 ہزار 500 بچے اور 3 ہزار 500 خواتین شامل ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار ہے۔